چندریان -3مشن کے لئے تیاریاں

CHANDRAYAAN-3-MISSION
فائل فوٹو

نئی دہلی:شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے  ایوان کو مطلع کیا کہ  اِسرو نے  چاند پر تلاش کے مشن کے لئے درکار ٹیکنالوجی پر مہارت حاصل کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔ اس لائحہ عمل کو  اسپیس کمیشن کے سامنے پیش کیا گیا۔ ماہرین کی کمیٹی  کے آخری تجزئے اور  سفارشات کی بنیاد پر  چاند کے مستقبل کے مشن پر کام  کیا جارہا ہے۔

ماہرین کی کمیٹی نے  پرواز کے اعداد وشمار کا تجزیہ کیا ہے اور  پرواز  سے متعلق تمام مراحل کی جانچ کی گئی ہے۔ ماہرین کی کمیٹی  کے ذریعے پیش کی گئی سفارشات کو  مستقبل میں چاند مشن  میں نافذ  کیا جائے گا۔

خبران پٹ پی آئی بی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *