ناکام لاک ڈاؤن کے بعدخودکوبڑی تباہی کی طرف ڈھکیل رہے ہیں:پرشانت کشور

prashant-kishor

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)پرشانت کشور نے کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے لیے مودی سرکار کونشانہ بنایا ہے۔اسی کے ساتھ ہی انھوں نے ملک کی معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے مرحلہ وار مراعات (ان لاک 1) دینے کے فیصلے پربھی سوال اٹھایا ہے۔ پرشانت کشور نے اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ناکام لاک ڈاؤن اورمتواترپالیسی سازغلطیوں نے صحت عامہ کے مسئلے کو ایک مکمل انسانی بحران بنا دیا ہے۔ سائنسی شواہد اور اعداد و شمار کی بنیاد پر نظام میں اصلاحات کی بجائے، اب ان لاک 1 کرکے، ہم خود کو ایک بڑی تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *