دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

pollution-in-delhi

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں دیوالی کے بعد سے ہی فضائی آلودگی خطرناک سطح کو پہنچ رہی ہے۔دہلی -این سی آرمیں آلودگی سے ہفتہ کوبھی راحت ملتی ہوئی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ہفتہ کو بھی دہلی –این سی آر میں ایئر کوالٹی بہت خراب اور بے حد خطرناک سطح کو پہنچ ہوئی ہے۔دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکول پانچ نومبر تک بند کر دیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ذریعے تشکیل دیے گئے پینل نے جمعہ کو دہلی میں صحت عامہ کے مدنظر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے 5 نومبر تک سبھی کنسٹرکشن ورک پر پابندی لگادی ہے۔

آسمان میں دھند اتنی بڑھ گئی ہے کہ کہیں بھی دھوپ نظر نہیں آرہی ہے۔ آنکھوں میں جلن اور گلے میں الرجی سے تقریباً ہر آدمی پریشان ہے۔آلودگی کے باعث نئی دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں گہرے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جسے ماہرین خطرناک قرار دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں دارالحکومت کے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

 

پڑھیں: دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں وکیلوں اورپولس کے بیچ جھڑپ،احاطے میں فائرنگ و آگ زنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *