دہلی پھرآلودگی کی زدمیں،آڈ-ایون اسکیم بڑھانے پرغور

Kejriwal

نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں پھرسے آلودگی بڑھ گئی ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہاکہ 10اکتوبرتک دہلی کی ہوا صحیح تھی۔اب پرالی جلی تو آلودگی بڑھ گئی ہے۔10اکتوبرتک کی ناساکی تصویریں بتاتی ہیں کہ پرالی نہیں جلائی جارہی تھی۔پرالی کی دھواں پنجاب اورہریانہ سے آرہاہے۔ لوگ سپریم کورٹ کی بات نہیں مان رہے ہیں اوراس کا خمیازہ دہلی کے لوگوں کو بھگتنا پڑرہاہے۔کجریوال نے کہاکہ ہم آڈ-ایون اسکیم کوبڑھانے پرغورکررہے ہیں۔ضرورت پڑے گی تو آڈ-ایون ضروربڑھائیں گے۔
بتادیں کہ دہلی میں ایئرکوائلٹی گذشتہ کچھ دن بہتررہنے کے بعد بدھ کوصبح ایک بارپھرسے پڑوسی ریاستوں سے جل رہی پرالی کے باعث بیحد خراب زمرے میں پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *