ملک میں’کوروناوائرس‘‘ کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔جس بناپرپورے ملک میں ڈاک ڈاؤن ہے۔لوگوں کو مسجدوں اورمندروں میں جانے سے بچنے کی اپیل کی جارہی ہے۔اتناہی نہیں ،جولوگ جہاں ہیں ،وہیں رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔مرکزی وریاستی اورمقامی انتظامیہ کے ذریعے لوگوں کوگھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی تاکید کرنے کے بعد باوجود باستور سڑکوں پرنظر آرہے ہیں۔ جس پر پولیس کارووائی کررہی ہے ۔
پولس کی جانب سے جگہ جگہ کارروائی کی جارہی ہے۔پولس کی کارروائی کی ایک ویڈیو تیزی وائرل ہورہاہے۔دراصل،اس ویڈیومیں مسجدکی نمازیوں پرکارروائی کی جارہی ہے۔یہ ویڈیوکرناٹک کابتایاجارہاہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں پولیس مصلیوں کی پٹائی کرتی نظر آرہی ہے۔
#WATCH Police thrash people for violating #Coronaviruslockdown in Belgaum. The incident happened outside a Mosque when people were leaving after offering prayers. #Karnataka pic.twitter.com/tF9Vx4iqV5
— ANI (@ANI) March 26, 2020
نیوز18کی رپورٹ کے مطابق، کرناٹک کےبیلگام میں لاک ڈاؤن کےباوجودمسجد میں باجماعت نماز ادا کی گئی۔ جس پر پولیس نےکی سخت کاروائی کی ہے۔کرناٹک کےبیلگام میں بھی ایک مسجد میں باجماعت نماز کے بعد لوگ باہر آرہے تھے تاہم اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے مصلیوں پر لاٹھی چارج کردیا۔بتادیں کہ کوروناوائرس کی وجہ سے علماء کرام نے لوگوں سے گھروں میں نماز پڑھنے کی اپیل کی ہے۔علماء کرام کی اپیل کےبعد ملک کے مختلف مقامات مساجد میں باجماعت نماز ہورہی ہے۔
بہرکیف ملک بھر میں لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جار ہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی تاکید کرنے کے بعد باوجود باستور سڑکوں پرنظر آرہے ہیں۔ جس پر پولیس کارووائی کررہی ہے ۔