لاک ڈاؤن:وزیراعظم مودی منگل کوصبح 10بجے قوم سے کریں گے خطاب

دنیابھرکے ساتھ ساتھ ہندوستان میں کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور14اپریل کولاک ڈاؤن کا آخری دن ہے۔وزیراعظم نریندرمودی کل صبح (منگل)10بجے ملک کوخطاب کریں گے۔ماناجارہاہے کہ وہ کوروناوائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کولیکرنیا اعلان کریں گے۔یہ جانکاری وزیراعظم دفتر نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔

بتادیں کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کووزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ ہوئی تھی۔میٹنگ میں کہاگیاتھاکہ لاک ڈاؤن کو دوہفتوں کیلئے بڑھایاجاناچاہئے۔ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اشارے دیئے ہیں کہ لاک ڈاؤن 30اپریل تک بڑھادیاجائے گا۔اس پرسبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اتفاق کیاہے۔
بہرکیف پی ایم مودی منگل کوصبح 10بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ماناجارہاہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں لاک ڈاؤن کوآگے بڑھانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔خیال رہے ک ہ پیرکوصبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ہندوستان میں کوروناوائرس میں مبتلالوگوں کی تعداد9ہزار152تک پہنچ گئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 796نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور35لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ملک میں ابھی تک 308لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *