وزیراعظم مودی نے دی رمضان کی مبارکباد

narendra-modi

نئی دہلی:رمضان المبارک کا چاندہندوستان کے مختلف مقامات پردیکھاگیاہے۔ملک کی مختلف مسلم تنظیموں نے بھی چانددیکھنے کی تصدیق کردی ہے۔ہندوستان میں 24اپریل 2020کوماہ رمضان کا چاندنظرآیا۔لہٰذا 25اپریل 2020بروزسنیچرکوپہلاروزہ ہوگا۔رمضان کے آغازپروزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کرکے مبارکباددی ہے۔پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ”رمضان مبارک!میں سب کی سلامتی،صحت اورتندرستی کیلئے دعاگو ہوں۔یہ مقدس مہینہ اپنے ساتھ شفقت، ہم آہنگی اورہمدردی کی فراوانی لائے۔ہم کوروناوائرس کے خلاف جاری لڑائی میں جیت حاصل کر ایک صحت مند دنیابنانے میں کامیاب ہوں“۔

بہر کیف ہندوستان اورپڑوسی ممالک میں رمضان المبارک کا چاندنظرآگیاہے اورسنیچر کوپہلاروزہ ہوگا۔چانددیکھنے کے ساتھ ہی رمضان کا اعلان ہوگیاہے۔دہلی سمیت پورے ملک میں مقدس مہینہ سنیچر سے شروع ہوگا۔علماء نے کوروناوائرس کودیکھتے ہوئے مسلم کمیونٹی کواپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *