نئی دہلی:ملک میں کوروناکاقہرجاری ہے۔کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذہے۔ملک میں نافذلاک ڈاؤن کا تیسرامرحلہ چل رہاہے۔لاک ڈاؤن کی مدت 17مئی کوختم ہورہی ہے۔کورونا وائرس بحران اور ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کل یعنی پیر کو دوپہر 3 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔پی ایم او نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ پی ایم مودی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کے دوران لاک ڈاؤن کو لے کر تجویز مانگیں گے اور آگے کی حکمت عملی پر بات چیت ہو گی۔ساتھ ہی کورونا کے بڑھتے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔بتا دیں کہ کوروناکی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا تیسرے مرحلے کی مدت 17 مئی کو مکمل ہو رہی ہے، ایسے میں یہ میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کر کے کہا، ’وزیر اعظم نریندر مودی کل دوپہر تین بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانچویں میٹنگ کریں گے‘۔
PM @narendramodi to hold the 5th meeting via video-conference with state Chief Ministers tomorrow afternoon at 3 PM.
— PMO India (@PMOIndia) May 10, 2020
ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ یہ وزیر اعظم کی 5 ویں میٹنا ہے۔اس سے پہلے 20 مارچ، 2 اپریل، 11 اپریل اور 27 اپریل کو وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ ہو چکی ہے۔ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا موجودہ مرحلے 17 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ایسے میں یہ میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔اس سے پہلے آج کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور ہیلتھسیکرٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔