نئی دہلی: کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی آج پھر ایک بار ملک کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج رات 8 بجے ملک کو خطاب کریں گے۔لاک ڈاؤن کو لے کر پیر کو ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ خطاب کافی اہم ہے۔ملک گیر لاک ڈاؤن 17 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ مارچ مہینے میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے یہ وزیر اعظم مودی کا تیسرا خطاب ہوگا۔
PM Narendra Modi to address the nation at 8 PM today pic.twitter.com/1sv7rR1LnV
— ANI (@ANI) May 12, 2020
ذرائع کے مطابق، اس میں پی ایم مودی مہاجرین اور لاک ڈاؤن کے معاملے پر بول سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق، پی ایم مودی رات 8 بجے ملک سے مخاطب ہوں گے اور حکومت کی جانب سے پرکوروناوائرس کو روکنے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں بتائیں گے۔اس دوران لاک ڈاؤن پر بھی اہم اعلان کیا جا سکتا ہے۔