کوروناوائرس بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر تین بجے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں لاک ڈاؤن پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ یہ وزیر اعظم کی 5 ویں میٹنگ ہے۔اس سے پہلے 20 مارچ، 2 اپریل، 11 اپریل اور 27 اپریل کو وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ ہو چکی ہے۔ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا موجودہ مرحلے 17 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ایسے میں یہ میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں وزرائے اعلی، وزیر اعظم کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ، وزیر صحت سمیت دیگر سینئر افسر شامل ہوں گے۔