کوروناوائرس:ملک میں 3مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، پی ایم مودی کا اعلان

pm-modi
فوٹو:ایے این آئی @ٹویٹر

ملک میں کوروناکاقہر جاری ہے۔کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے وزیراعظم مودی کے ذریعہ ملک بھرمیں جاری 21دن کالاک ڈاؤن آج ختم ہورہاہے۔لاک ڈاؤن کولیکرپی ایم مودی نے ایک بارپھرقوم کے نام خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ 3مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔یعنی اگلے 19دنوں کیلئے مزیدلاک ڈاؤن بڑھادیاگیاہے۔

پی ایم مودی نے کہاکہ اگلے ایک ہفتہ میں کوروناکے خلاف لڑائی سختی اورزیادہ بڑھائی جائے گی۔20اپریل تک ہرقصبے، ہرتھانے، ہرضلعے، ہرصوبے کوپرکھا جائے گا۔جوعلاقے اس لڑائی میں کامیاب ہوں گے، وہاں پر20اپریل سے کچھ ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *