کوروناوائرس:کیا 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن بڑھے گا؟ پی ایم مودی کی میٹنگ آج

لاک ڈاؤن کے باوجودکوروناوائرس ملک میں تیزی پیرپھیلا رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد میں ہرروزاضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔وزارت صحت کے مطابق،ملک میں کووڈ-19سے اب تک 239لوگوں کی موت ہوچکی ہے اورکوروناوائرس متاثرمریضوں کی تعداد 7ہزار447ہوگئی ہے۔ملک میں 21دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔حالانکہ لاک ڈاؤن کوآگے بڑھایا جائے یانہیں؟ اس پروزیراعظم نریندرمودی آج فیصلہ لے سکتے ہیں۔وزیراعظم مودی آج ملک کے الگ الگ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیوکانفرنسنگ سے میٹنگ کریں گے۔مانا جارہاہے کہ اس میٹنگ میں لاک ڈاؤن کوآگے بڑھایا جائے یا نہیں، اس پرفیصلہ ہوسکتاہے۔بتادیں کہ ملک میں 24مارچ سے 21دن کا لاک ڈاؤن ہے اوریہ لاک ڈاؤن 15اپریل تک رہے گا۔لہذا لاک ڈاؤن کوآگے بڑھایا جائے یانہیں؟ اس پروزیراعظم نریندرمودی آج فیصلہ لے سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *