نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز عیسائیوں کے اہم تہوار گڈ فرائڈے کے موقع پر حضرت عیسیٰ کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اورکہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ نریندر مودی نے گُڈ فرائی ڈے کے موقع پر حضرت عیسیٰ مسیح کی صداقت، خدمت خلق اور انصاف کے تئیں وابستگی کو یاد کیا۔
Lord Christ devoted his life to serving others. His courage and righteousness stand out and so does his sense of justice.
On Good Friday, we remember Lord Christ and his commitment to truth, service and justice.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 10, 2020
گڈفرائیڈے کے موقع وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ حضرت عیسیٰ مسیح نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ ان کے حوصلے اور ان کی صداقت یہ سب انصاف کے جذبے کی گواہی دیتے ہیں۔ گُڈ فرائی ڈے کے موقع پر ہم حضرت عیسیٰ مسیح کی صداقت ، خدمت خلق اور انصاف کے تئیں وابستگی کو یاد کرتے ہیں‘‘۔بتادیں کہ عیسائی برادری کے لوگ گڈ فرائڈے کو مقدس دن کے طور پر مناتا ہے۔ اس دن حضرت عیسیٰ کو صلیب پر چڑھاگیا گیا تھا۔ گڈ فرائڈے کے دن عیسائی برادری کے لوگ چرچ جاکر عیسا مسیح کو یاد کرتے ہیں۔