نئی دہلی:بالی ووڈ کے سینئراداکار رشی کپور کاطویل علالت کے بعدانتقال ہوگیا۔رشی کپورکے انتقال سے پوراملک صدمہ میں ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے اداکاررشی کپور کے انتقال پرٹویٹ کیاہے۔پی ایم مودی نے اداکارکی رحلت پرشدیدافسوس کا اظہارکیا۔
پی ایم مودی نے کہا”اداکاررشی کپور بہت کثیرجہتی،عزیزاورفعال تھے۔وہ ٹیلنٹ کے گھرتھے۔میں ہمیشہ سوشل میڈیا پران کے ساتھ ہوئی بات چیت کویادرکھوں گا۔وہ فلموں اورہندوستان کی ترقی کے بارے جذباتی تھے۔ان کے انتقال سے دکھی ہوں۔ان کے خاندان اورمداحوں کے تئیں اظہارتعزیت۔اوم شانتی“۔
Multifaceted, endearing and lively…this was Rishi Kapoor Ji. He was a powerhouse of talent. I will always recall our interactions, even on social media. He was passionate about films and India’s progress. Anguished by his demise. Condolences to his family and fans. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 30, 2020
بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ رشی کپور کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے یہ جانکاری دی تھی۔