لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ نئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا:مودی

pm-modi

نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کورات 8بجے قوم سے خطاب کیا۔منگل کو قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے 4.0کااشارہ دیا۔وزیراعظم نے بتایاکہ 18 مئی سے پہلے، لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کی جانکاری دی جائے گی۔ مودی نے قوم کے نام پیغام میں کہا’’لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ، ’لاک ڈاؤن 4.0‘ مکمل طورپر نئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا۔ ریاستوں سے ہمیں جو تجاویز مل رہی ہیں، ان کی بنیاد پر لاک ڈاؤن 4.0 سے منسلک جانکاریاں بھی آپ کو 18 مئی سے پہلے دے دی جائے گی‘‘۔بتادیں کہ ملک میں لاک ڈاؤن 3.0 کی مدت 17مئی 2020کوختم ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.