لاک ڈاؤن پرپی ایم مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ

Prime-Minister-Modi

نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کولیکروزیراعظم نریندرمودی نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ایک بارپھر ریاستی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ لاک ڈاؤن پرمیٹنگ کی۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق،اس دوران ہماچل اورمیگھالیہ کوچھوڑکرسبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی صلاح دی۔بتادیں کہ ملک میں 24اپریل 2020سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔لاک ڈاؤن کی مدت 3مئی 2020کوختم ہورہی ہے۔مگرملک میں کوروناتیزی سے پیرپھیلابھی رہاہے۔ایسے میں لاک ڈاؤن کولیکرکیاحکمت عملی ہوگی۔ اس پروزیراعظم نریندرمودی نے پیرکوویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ریاستی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی۔میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہاکہ لاک ڈاؤن سے کافی فائدے ملے ہیں اورریاستوں کی اجتماعی کوششوں کا اثرنظرآیاہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کی ویڈیوکانفرنسنگ میٹنگ میں وزرائے اعلیٰ میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راو، مہاراشٹر کے ادھو ٹھاکرے، ہماچل پردیش کے سی ایم جے رام ٹھاکر، گجرات کے سی ایم وجئے روپانی، اتراکھنڈ کے سی ایم ترویندر سنگھ راوت، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور مدھیہ پردیش کے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان سمیت کئی وزرائے اعلیٰ شامل ہوئے۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق، میگھالیہ اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر بقیہ ریاستیں لاک ڈاون کو تین مئی کے بعد مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کے حق میں ہیں۔ صرف میگھالیہ اور ہماچل پردیش نے لاک ڈاون کو آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *