سپریم کورٹ میں قرآن سے 26 آیات ہٹانے والی پی آئی ایل خارج،وسیم رضوی پر 50 ہزار کاجرمانہ

wasim-rizvi

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے قرآن پاک سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق پی آئی ایل کو خارج کردیا۔ ساتھ ہی درخواست گزار پر پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے پی آئی ایل داخل کرکے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن کریم کی 26 آیات کو ہٹایا جائے۔ رضوی کے مطابق یہ آیات انسانوں کو دہشت گردی کی تعلیم دے رہی ہیں۔جسٹس فلی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہری کیش  رائے کی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ ایک بکواس درخواست ہے۔ درخواست گزار نے قرآن کی ان 26 آیات کو ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے دلیل دی تھی کہ مدرسوں میں اس کی تعلیم دے کر دہشت گردبنائے جارہے ہیں،درخواست میں وسیم رضوی نے دعوی کیا ہے کہ ان آیات کے حوالے سے دنیا کے لوگوں کو دہشت گرد بنایا جاتا ہے۔ وسیم رضوی کی درخواست کے بعد گزشتہ دنوں ایک اسلامی کانفرنس جس میں شیعہ اور سنی کے علمائے کرام شامل تھیاس میں رضوی کو اسلام سے خارج کردیا گیا تھا اور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا کہ ملک کے کسی بھی قبرستان میں رضوی کو دفن نہیں ہونے دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.