نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) تین دن کی راحت کے بعد قیمت میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول 24 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 91 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 97.47 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اس کے علاوہ بھاری ٹیکس لگادیے گئے ہیں۔اگربین الاقوامی مارکیٹ کی وجہ سے شرح بڑھ رہی ہے توپڑوسی ممالک میں سستاکیوں ہے۔وہ ممالک بھی درآمدکرتے ہیں۔حکومت کی دلیل ہے کہ تیل کی طلب میں اضافے اور پیداوار میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔