نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)اتوار اورپیر کے روز ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہونے کے بعد منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا تھا، لیکن بدھ کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے بلکہ وہیں نمایاں قیمتیں برقرار رکھا ہے۔ اس مہینے تقریبا 13 دن پیٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، لیکن ایک بار بھی اس میں کمی نہیں کی گئی ہے۔آج دہلی میں پٹرول 90.93 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 81.32 روپئے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول 97.34 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل یہاں 88.44 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی کے بارے میں بات کی جائے تو پٹرول کی قیمت 92.90 روپئے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.31 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 91.12 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 84.20 روپئے فی لیٹر ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں پٹرول کی قیمتیں 100 روپئے فی لیٹر کو عبور کرچکی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں اس کی مستقل مخالفت کر رہی ہیں۔