نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ مسلسل 11 دن سے قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہواہے۔ لیکن کئی مہینوں سے قیمتوں میں کوئی کمی بھی نہیں ہے۔ فروری کے مہینے میں کل 14 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم ابھی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا ہے، اس کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر چل رہی ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 10 مارچ 2021 کو تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ 27 فروری 2021 کو کی گئی آخری تبدیلی کی بنیاد پر دہلی میں پٹرول کی قیمت 91.17 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 81.47 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 97.57 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 88.60 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ملک کے چار میٹرو یعنی دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں مہنگے ترین پٹرول ہیں۔کولکاتہ میں پیٹرول کی قیمت 91.35 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 84.35 روپئے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 93.11 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 86.45 روپئے فی لیٹر ہے۔ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی اہم وجہ پانچ ریاستوں میں وہنے والے اسمبلی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ ملک میں 27 مارچ سے مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو سمیت دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ نتائج 2 مئی کو آئیں گے۔ ایسی صورتحال میں اس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں برقرار ہیں۔