نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)گذشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ سال کے آغاز کے ساتھ ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 8 روپئے کا اضافہ ہوا ہے، اور اس میں کمی کئی ہفتوں سے نہیں کی گئی ہے۔ لیکن گزشتہ پانچ دن سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں پانچویں بھی ریکارڈ سطح پر برقرار،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 4 مارچ 2021 بروز جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آخری تبدیلی ہفتے کے روز ہوئی تھی جب پٹرول کی قیمت میں 23-24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 15-16 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
اگر آپ آخری اضافے کی قیمتوں کو دیکھیں تو دہلی میں پٹرول کی قیمت 91.17 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 81.47 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ہفتے کے روز پٹرول میں 24 پیسے اور ڈیزل میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ممبئی میں پٹرول 97.57 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 88.60 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ملک کے چار میٹرو سٹی یعنی دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول مہنگے ہیں۔ کولکاتہ میں ہفتہ کے روز پیٹرول کی قیمت 91.35 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 84.20 سے بڑھ کر 84.35 روپئے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 93.11 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 86.45 روپئے فی لیٹر ہے۔