کورونا ویکسین آنے کے بعد لوگ بیماری پر توجہ نہیں دے رہے ہیں: وزیر صحت

harsh-vardhan

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں گزشتہ ایک ماہ سے کورونا کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت اس کو کوڈ 19 کی دوسری لہر مان رہے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز اتنی تیزی سے کیوں بڑھ رہے ہیں، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس کی وجہ بتائی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک میں بہت سارے لوگوں کو لگتا ہے کہ کوروناوائرس کے خلاف ویکسین آگئی ہے۔ اب سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، یعنی لوگ اب کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ لوگ کورونا کو ہلکے میں لے رہے ہیں۔ اس لیے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کیس ہے کہ ویکسین لینے کے بعد دوبارہ انفیکشن ہوا ہو، لیکن اگر ویکسین لینے کے بعد انفیکشن ہوجاتا ہے تو پھر ایسی صورت میں جان کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔ تمام حالات میں کورونا سے نمٹنے کا طریقہ موجود ہے۔ ٹیسٹ، ٹریک اور علاج کرنا ضروری ہے۔ ٹریک کے بعد آئیسولیشن اور علاج ضروری ہے۔ انہوں نے کورونا کے خلاف تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ بیڈ بنائے گئے ہیں۔ حکومت ہند تمام معاملات پر گہرائی سے غور کررہی ہے۔ گذشتہ ہفتے 47 اضلاع کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ آج صبح 430 اضلاع میں 714 21 یا 28 دن میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔کورونا ویکسین سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تقریباً 7 ویکسین کلینیکل ٹرائلز میں ہیں جبکہ دو درجن پری کلینیکل ٹرائلز میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 17 جنوری 2020 سے تمام ریاستوں کو ہدایات دی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.