شاہین باغ میں دفعہ 144نافذ، خواتین کا پرامن احتجاج جاری

Shaheen-Bagh-ArariaTimes

نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) نیشنل رجسٹرآف سٹیزن (این آرسی) کے خلاف قومی راجدھانی میں واقع شاہین باغ میں خواتین کا پرامن احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔بتادیں کہ سی اے اے ، این آرسی اوراین پی آرکے خلاف قومی راجدھانی دہلی میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ علاقے میں دومہینے سے زیادہ وقت سے مردوخواتین مظاہرہ کررہے ہیں۔وہیں،یکم مارچ2020 بروزاتوارکوشاہین باغ علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

AT-Shaheen-Bagh

دراصل،شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرے کے پاس دو گروپوں کے تصادم سے بچنے کے لئے اتوار کو اس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔کیونکہ ہندو سینا نے یکم مارچ کو شاہین باغ سڑک خالی کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد انہوں نے شاہین باغ میں سي اے اے مخالف تحریک کے خلاف اپنا مجوزہ ا حتجاج واپس لے لیا تھا لیکن پولیس نے احتیاطاََ بڑی تعداد میں پولیس فورسز کی تعیناتی کی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا ہے ۔

Peaceful protest at Shaheen Bagh

Posted by Rashidul Islam on Sunday, March 1, 2020

خیال ر ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں دو ماہ سے زائد وقت سے كالندي کنج شاہراہ پر دن رات احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ۔ جنوبی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے بعد شاہین باغ کےمظاہرین کے خلاف ہندوسینا نے یکم مارچ کومظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ، ہندو سینا نے29 فروری کو اس اعلان کو واپس لےلیا تھا۔ اس کےباوجود دہلی پولیس کی جانب سے احتیاطاً علاقے میں پورےدن کےلئےدفعہ 144 نافذکردی گئی ہے۔ تاکہ ایک جگہ زیادہ لوگ جمع نہ ہوسکیں۔بہرکیف شاہین باغ میں خواتین کا پرامن مظاہرہ جاری ہے۔

 

مزیذ پڑھیں: شاہین باغ علاقے میں دفعہ 144 نافذ،پولس بڑی تعداد میں تعینات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *