این سی پی ،شیوسینا اورکانگریس کے 162اراکین اسمبلی نے لیا حلف

ncp-cong-shivsena

نئی دہلی: ممبئی کے حیات ہوٹل میں کانگریس، این سی پی اورشیو سینا نےاپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ کرائی ہے۔ اس موقع پر تینوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی نے متحد رہنے کا حلف لیا ہے۔ اس وقت تینوں پارٹیوں کے سینئرلیڈران موجود ہیں۔مہاراشٹر میں حکومت سازی کولےکر ممبئی میں ایک چھت کے نیچے شیوسینا ،این سی پی اور کانگریس کے 162 اراکین اسمبلی کو شرد پوار نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے غلط طریقے سے حکومت بنائی۔ اجیت پوار کے دیویندر فڑنویس کو حمایت دینے کے فیصلے پر شرد پوار نے کہا کہ ان کا (اجیت پوار) فیصلہ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہے. اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر کو اس سلسلے میں جانکاری دے دی ہے۔

شرد پوارنےکہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹرمیں غلط طریقے سے حکومت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کے پاس وہپ جاری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سبھی اراکین اسمبلی کی ذمہ داری لیتا ہوں، اجیت پوارکے پاس اراکین اسمبلی سے متعلق فیصلہ لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اجیت پواراین سی پی کے لئے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔ شرد پوارنے مزید کہا کہ بی جے پی بغیراکثریت کے حکومت بناتی جارہی ہے۔ لیکن مہاراشٹرمیں حکومت بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے پاس اکثریت سے بہت زیادہ سیٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی مہاراشٹرکے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔ این سی پی سربراہ شرد پوار، شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اورکانگریس کے ملک ارجن کھڑگے اورسابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان سمیت بڑی تعداد میں سینئرلیڈران موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *