تہاڑجیل سے باہرآئے سابق وزیرداخل پی چدمبرم،کارکنان نے کیااستقبال

p-chidambaram

نئی دہلی:سابق وزیرداخلہ وکانگریس کے سینئرلیڈر پی چدمبرم کو بدھ کوتہاڑ جیل سے رہاکردیاگیاہے۔جیل سے باہرآنے پرکئی کانگریسی کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں سپریم کورٹ نے آج ہی سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کوضمانت دی ہے۔تقریباً 105دنوں کے بعد پی چدمبرم تہاڑجیل سے رہاہوگئے ہیں۔جیل سے باہرآنے کے بعد حامیوں نے ان کا زورداراستقبال کیا اورحمایت میں نعرے بھی لگائے۔صحافیوں نے جب ان سے سوال پوچھا توانہو ں نے کہاکہ میں کل بات کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *