دہلی کے چاراسٹیشنوں سے36کے بجائے صرف پانچ ٹرینیں روانہ

train
فائل فوٹو

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)کل نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ٹرینوں کی سروس شروع ہوئی۔ آج نئی دہلی سے ہماچل جن شتابدی، آنند وہار سے غازی پورشہر اور حضرت نظام الدین اسٹیشن پر، کوٹا جن شتابدی جیسی ٹرینیں روانہ ہوئیں۔ ریلوے کے ذریعہ معاشرتی دوری کا اچھی طرح سے مشاہدہ کیاگیا۔ نیز، تھرمل اسکینر سے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے بعد ہی مسافروں کواندرجانے دیاگیاہے لیکن جب آراے اسی کی اجازت دی گئی ہے توسوشل ڈسٹنسنگ پرسوال اٹھ ہی سکتے ہیں۔ریلوے سروس ایک ماہ سے اپنی بدترصورت حال سے گزررہی ہے۔راستہ بھٹکنے اورخراب سروس کی وجہ سے انتظامیہ اپوزیشن کے نشانے پرہے،اب جوباضابطہ ٹرینیں شروع ہوئی ہیں،ان میں بھی عوام پریشانی سے دورچارہوئی ہے۔دہلی کے چار اسٹیشنوں سے 36 ٹرینیں چلائی جانی تھیں، لیکن آج کل پانچ ٹرینیں نئی دہلی، حضرت نظام الدین اور آنند وہارسے گئیں، جبکہ ایک ٹرین حضرت نظام الدین سے کوٹہ راجستھان سے آئی۔
ظاہرہے کہ اتنی ٹرینوں کے کینسل ہونے سے مسافرکس قدرپریشان ہوئے ہوں گے۔اس سلسلے میں، شمالی ریلوے کے ترجمان دیپک کمار نے بتایاہے کہ اعلان شدہ ٹرینیں چل رہی ہیں، لیکن یہ ٹرینیں مختلف ریاستوں سے چل چکی ہیں، جن کو یہاں پہنچنے میں وقت درکار ہوگا اور یہ تین سے چار دن میں معمول بن جائے گا۔یہاں تھرمل اسکینر سے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے بعد ہی داخلہ دیا جارہا تھا۔معاشرتی دوری کے لیے ایک حلقہ بھی بنایاگیاتھا۔پھر اسٹیشن پرانٹری دی جارہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *