ایک شخص کی بیک وقت 25 اسکولوں میں ملازمت، گرفتار، وزیرتعلیم حیران

demo-pic
علامتی تصویر

لکھنؤ(آئی این ایس انڈیا)یوپی میں حال ہی میں ایک ٹیچر کو ایک ساتھ 25 اسکولوں میں پڑھانے اور 13 ماہ میں تنخواہ کے طور پر ایک کروڑ کمانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بھی ریاستی حکومت کوپتہ نہیں ہے کہ اصل مجرم پکڑا گیا یا نہیں۔اتوار کے روز ریاست کے پرائمری تعلیم کے وزیر ستیش دوویدی نے کہا کہ انہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اس معاملے میں پکڑی جانے والی ٹیچر اصل مجرم ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آتی ہے اور محکمہ میں کسی کی ملی بھگت سامنے آتی ہے تو پھر اقتصادی جرائم ونگ جیسی بیرونی ایجنسیوں کے توسط سے ان کی بھی سخت تفتیش کی جائے گی۔
پوچھے جانے پر دوویدی نے کہاکہ اب کیا بتاؤں، ابھی ایک لڑکی پکڑی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اصل میں جو کاغذ دکھ رہاہے وہ انامیکا شکلا کا ہے۔ اسی کا دستاویز جگہ جگہ استعمال ہوا ہے۔ اب اصل میں وہ کون انامیکا شکلا ہے، وہ توپکڑمیں آنہیں رہی ہے ابھی تک۔پرائمری تعلیم کے وزیر نے کہاکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کہیں اپنے گھر میں ہوں، یا کہیں اور کام کررہی ہو اور اس کے دستاویز کو استعمال کیا گیا ہو۔ جب تک اصلی انامیکا شکلا پکڑی نہیں جاتی، آپ کو نہیں بتاسکتا کہ یہ کون ہے، اب یہ پولیس تفتیش کا معاملہ بن گیا ہے۔وزیر نے کہاکہ جس کو کاس گنج میں پکڑا گیا ہے وہ اب اپنا نام انامیکا سنگھ بتا رہا ہے، ہمیں ایک صحافی کے ذریعہ بتایا گیا تھا کہ ایک پریا جاٹوا کا نام باغپت کے باروٹ میں سامنے آرہا ہے جہاں انامیکا شکلا کی اصل پوسٹنگ مانی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *