تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

petrol-and-diesel

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا): آئل کمپنیوں نے بدھ کے روز پیٹرول کی قیمت میں 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔مسلسل چوتھے دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 73.00 روپے سے بڑھ کر 73.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 71.17 روپے سے بڑھ کر 71.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ملک بھر میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں حالانکہ مقامی ٹیکسوں اور VAT کی وجہ سے یہ قیمتیں ہر ریاست میں مختلف ہوں گی۔ مسلسل چوتھے دن اس شرح میں اضافہ ہوا۔ آئل کمپنیوں نے قیمتوں کے جائزے کو 82 دن کے لئے ملتوی کرنے کے بعد اتوار کے روز قیمت کے مطابق ردوبدل کا آغاز کیا۔ اس طرح سے پٹرول چار دن میں 2.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2.23 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.