نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا):مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہاہے کہ کورونا کے بعد دنیا ایک جیسی نہیں ہوگی۔ کورونا بھی ہمیں چیلنجوں کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ کورونا دورکے بعدورچوئل سیاست کا دور آ گیا ہے۔ اب ورچوئل سیاست ہوگی۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے چین کے تنازعہ پرکہاہے کہ بھارت سے فوجی اورسفارتی سطح پربات چیت جاری ہے۔بھارت پرامن ہم آہنگی چاہتا ہے۔ یہ 2020 کا ہندوستان ہے، 1962 کا نہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم سائبرسیکیورٹی کی سمت میں مناسب کام کررہے ہیں۔ موبائل بنانے میں ہندوستان پہلے نمبر پر آیا ہے، جب ہم اقتدارمیں آئے تو پانچویں پوزیشن پر تھے۔ بھارت موبائل کے میدان میں پہلے نمبر 1 کی طرف گامزن ہے۔