دہلی: مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ 29/رجب المرجب 1441ھ مطابق 25/مارچ 2020ء،بدھ کو ملک کے اکثر حصے سے چاند کی رؤیت کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہونے کے پیش نظر مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل مورخہ 26/مارچ 2020ء بدھ کو رجب المرجب 1441ھ کی 30/ ویں تاریخ ہوگی اور 27/مارچ 2020ء کو شعبان کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ –