اعظم خاں کے پورے خاندان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری

azam-khan

نئی دہلی:سماج وادی پارٹی کےقدآورلیڈروممبرآف پارلیمنٹ اعظم خاں اوران کے خاندان کو کورٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ دراصل،کورٹ نے ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔یہ غیر ضمانتی وارنٹ ان کے بیٹے اور ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم کے دو جنم سرٹیفکیٹ بنوانے کے معاملے میں جاری کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں بدھ کو اعظم خاں، اس کی بیوی اور ممبر اسمبلی تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو عدالت میں پیش ہونا تھا۔ ان کے کورٹ میں پیش نہ ہونے پر تینوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا۔ اےڈی جے -6 کی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں اب 2 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

 

پڑھیں: دہلی یونیورسٹی میں فقہی مذاہب پر کلیدی خطبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published.