این آئی او ایس نے جاری کیا 10 ویں اور 12 ویں بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ

nios

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا): نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول (این آئی او ایس) نے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات کے لئے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ این آئی او ایس کے بورڈ امتحانات 17 جولائی سے شروع ہوکر 13 اگست تک جاری رہیں گے۔ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ خود انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے اپنے ٹوئٹر ہیڈر پر شیئر کیا۔ 12 ویں کلاس کے فزکس، تاریخ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس اور سنسکرت گرائمر کا ایگزام 17 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ جبکہ 10 ویں کلاس کے 17 جولائی کو ہندوستانی میوزک کا ایگزام ہوگا۔ بتا دیں کہ 10 ویں اور 12 ویں دونوں کے لئے ایگزام دوپہر 2.30 بجے سے 5.30 تک منعقد کئے جائیں گے۔این آئی او ایس پہلے 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات 24 مارچ سے 24 اپریل کے درمیان منعقد کرانے والا تھا۔لیکن کوروناوائرس وبا اور ملک میں نافذلاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے تھے۔ اب یہ امتحانات 17 جولائی سے منعقد کئے جائیں گے۔ اور 13 اگست تک چلیں گے۔ این آئی او ایس کے 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ آفیشیل ویب سائٹ nios.ac.in پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *