نکیتا تومر قتل کیس: کورٹ نے ملزمان توصیف اور ریحان کو بتایاقصور

nikita

فرید آباد (آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے ضلع فرید آباد کے نکیتا تومر قتل کیس کے دو ملزم توصیف اور ریحان کو فاسٹ ٹریک عدالت نے سزا سنائی ہے۔ اسی دوران قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ فراہم کرنے والا تیسرا ملزم عذر الدین بری ہوگیا ہے۔ منگل کے روز مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی، اور بدھ کے روز عدالت نے دونوں ملزمان کو مجرم قرار دے دیا۔ وہیں سزا کا اعلان 26 مارچ یعنی جمعہ کو کیا جائے گا۔ اس قتل عام میں 55 افراد نے متاثرہ فریق کی طرف سے گواہی دی، جبکہ دفاعی فریق سے صرف دو افراد نے گواہی دی۔خیال رہے کہ یوپی کے ہا پوڑ کی رہائشی نکیتا تومر اگروال ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہی تھی، وہ کالج میں بی کام کی لاسٹ ایئر کی طالبہ بھی تھی۔ 26 اکتوبر 2020 کی شام کو تقریباً سہ پہر 4 بجے جب وہ امتحان دینے کے بعد کالج سے باہر نکلی تو ملزم توصیف نے اپنے دوست ریحان کے ساتھ مل کر اسے کار میں اغوا کرنے کی کوشش کی۔ توصیف نے اس وقت اسے گولی مار دی،جب نکیتا نے احتجاج کیا۔ نکیتا کا اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا تھا، جس کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کی گئی تھی اور پولیس نے توصیف اور ریحان کو گرفتار کرلیا تھا۔ تیسرا ملزم عذرالدین ہے، جو توصیف کو اسلحہ فراہم کرتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.