جی ایس ٹی کا نیا ریکارڈ

GST

سرکارکو مارچ میں 1.23 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی نے مارچ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں جی ایس ٹی کا مجموعہ 1239002کروڑ روپے رہا۔ ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں اس میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2020 میں جی ایس ٹی کا مجموعہ97590 کروڑ روپے تھا۔ یہ لگاتار چھٹا مہینہ ہے جب جی ایس ٹی کا مجموعہ 1 لاکھ کروڑ روپے کو عبور کرچکا ہے۔وزارت خزانہ نے کہاہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد مارچ 2021 میں اب تک سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔ نیز، بوم کا رجحان پچھلے 5 ماہ سے جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سامان کی درآمد سے جی ایس ٹی میں 70فیصدکا اضافہ ہواہے جبکہ گھریلولین دین سے ہونے والی آمدنی میں 17 فیصد اضافہ ہواہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.