سپریم کورٹ نے آج بڑافیصلہ سنایاہے۔سپریم کورٹ نے 2002کے نرودا پاٹیا معاملے میں چارقصورواروں کوضمانت دے دی ہے۔یہ چار امیش بھائی بھارواڑ، راج کمار، ہرش اورپرکاش بھائی راٹھورہیں۔جسٹس اے ایم کھانولکرکی صدارت والی سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے چاروں قصواروں کواس بنیادپرضمانت دی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پرابھی بحث کی گنجائش ہے۔کورٹ نے کہاکہ چاروں کوضمانت پررہاکیاجانا چاہئے کیونکہ قصورواروں کی اپیل کی سماعت میں وقت لگے گا۔