ادھوٹھاکرے حکومت کی ایک اورجیت،کانگریس کے ناناپٹولے بنے اسمبلی اسپیکر

nana-patole

ممبئی:شیوسینا، این سی پی اورکانگریس اتحاد نے کل اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے بعد آج دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔دراصل مہاراشٹراسمبلی میں شیوسینا ،کانگریس اوراین سی پی اتحاد کا اسپیکر بھی منتخب کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے حکومت نے 24 گھنٹے کے اندر دوسری بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔کانگریس رکن اسمبلی نانا پٹولے کو بلامقابلہ اسمبلی کا صدر منتخب کیا گیا۔مہاراشٹر میں اسمبلی اسپیکر کے عہدے کے انتخاب میں بی جے پی نے اپنے امیدوار کشن كٹھورے نام واپس لے لیا ہے۔ اس کے بعد کانگریس کے نانا پٹولے بنے اسمبلی اسپیکر بن گئے ہیں۔ نانا پٹولے نے اپنا کام کاج بھی سنبھال لیا ہے۔

 

پڑھیں: مہاراشٹرمیں ادھوٹھاکرے سرکارنے پاس کیا فلورٹیسٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *