سہارنپور (ناصرالدین مظاہری):مدرسہ مظاہرعلوم (وقف) سہارنپورکے ناظم متولی مولانامحمدسعیدی نے مسلمانان ہندسے اپیل کی ہے کہ اس وقت پوری دنیاکوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی زدمیں ہے،چھوٹی بڑی سبھی کمپنیاں اپنے کاروبارکے تئیں نہایت فکرمندہیں،تجارت اورکاروبارزندگی تھم ساگیاہے،اسی دوران ماہ رمضان المبارک کاورودمسعودبھی ہوگیاہے اس لئے موقع کافائدہ اٹھائیں اورزیادہ سے زیادہ عبادت وتلاوت میں مصروف رہیں۔
مولاناسعیدی نے مدرسہ کے لیٹرپیڈپرجاری کردہ اپیل میں کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام اہل وطن بالعموم اورمسلمان بالخصوص متأثرہیں لہذاآپ سبھی حضرات سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ اسراف اورفضول خرچی سے خودبھی بچیں اوردوسرے بھائیوں کوبھی اس جانب متوجہ کریں خاص کراس سال عیدمبارک سادگی کے ساتھ پہلے سے موجودکپڑوں میں ہی منائیں،مستقبل کوپیش نظررکھیں تاکہ عین وقت پرممکنہ پریشانی سے خودبھی بچ سکیں اوراپنے عیال کوبھی بچاسکیں،ہروقت اپنے نبی کی سیرت اورسنت کوملحوظ رکھیں،انہوں نے تمام مسلمانوں سے پوری امت کے لئے بالخصوص دعاؤں کی اپیل بھی کی۔