نئی دہلی : مشہور اسلامی اسکالر اورمصنف مولانا وحیدا لدین خاں کا دیرشب دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 96 سال تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اوردو بیٹیاں ہیں۔بتایاجارہاہے کہ مولاوحیدالدین خاں کافی عرصے بیمار چل رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق، مولانا کوروناسے بھی متاثر تھے۔ کچھ دنوں قبل انہیں دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1925کو اعظم گڑھ کے دور افتادہ گاؤں بڈھیریا میں ہوئی تھی۔مولانا کو عربی، انگریزی اردو اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے اسلام پر کتابیں لکھنے کے علاوہ تفسیر بھی لکھی اور متعدد اصلاحی کتابیں تنصیف کی۔بتادیں کہ مولانا وحیدالدین کو اسی سال صدرجمہوریہ کے ذریعے ملک کے دوسرے سب سے بڑے اعزاز پدم بھوشن سے نوازاگیا تھا۔