9 مسلم پولیس اہلکاروں کوداڑھی نہیں رکھنے کا فرمان

Rajasthan-policemen

نئی دہلی:راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے۔یہاں مسلم پولیس والوں کے داڑھی نہیں رکھنے کا ایک عجیب و غریب فرمان آیا ہے۔ الور پولیس نے 9 پولیس والوں کے نام سے داڑھی رکھنے کو لے کر ملی اجازت کو واپس لینے کا حکم دیا ہے۔اس حکم کے بعد مسلم تنظیم ناراض ہیں۔الور پولیس کا یہ فرمان ہے۔جس میں 9 پولیس اہلکاروں کا نام لکھا گیا ہے کہ انہیں داڑھی رکھنے کی ملی اجازت واپس لی جاتی ہے۔اس حکم میں لکھا ہے کہ ان پولیس والوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت فوری طور پر اثر سے رد کی جاتی ہے۔اس کی اطلاع پولیس کے تمام تھانے کے بڑے افسران کو بھیج دی گئی ہے۔

beards-prohibitions

دراصل راجستھان میں یہ روایت ہے کہ اقلیتی پولیس والوں کو داڑھی رکھنے کے لئے ضلع پولس کپتان کو درخواست دینے ہوتے ہیں۔اس کے بعد یہ داڑھی رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق،الور ایس پی پارس دیشمکھ کا کہنا ہے، ‘قانون وانتظام کو برقرار رکھنے کے لئے ہم نے یہ حکم نکالے ہیں۔ہم نے 32 پولیس والوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے جس میں سے 9 کو دی گئی اجازت واپس لی ہے۔

اس حکم کے بعد مسلم پولیس اہلکاروں میں بے چینی ہے۔مسلم تنظیم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت یہ حکم واپس لے ورنہ ہم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 1999 میں اقلیتی پولیس والوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *