ایک ہی کنبہ کے 6لوگوں کا قتل، ملزم کی پولس میں خودسپردگی، علاقے میں دہشت

murder

لاک ڈاؤن کے بیچ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ایک خوفناک قتل کا معاملہ سامنے آیاہے۔ لکھنؤ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک نوجوان نے اپنے پورے کنبہ کو تیزدھاردار ہتھیار سے کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا۔ملی جانکاری کے مطابق، ملزم نوجوان نے اپنے ہی کنبہ کے 6لوگوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزم نے دومعصوم بچوں کوبھی نہیں بخشا اوربے رحمی سے ان دونوں کی گردن کاٹ دی۔اس اجتماعی قتل معاملے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

میڈیاپورٹس کے مطابق، اجتماعی قتل کایہ معاملہ واقعہ لکھنؤکے بنتھرا تھانہ علاقے کاہے، جہاں گودولی گاؤں میں اجے نامی نوجوان نے تیزدھارہتھیار سے پنے ماں -باپ، بھائی -بھابھی اوربھتیجا-بھتیجی کوکاٹ ڈالا۔نوجوان الجھایاہوا بتایاجارہاہے۔جس نے اپنے پورے کنبہ کوہتھیارسے کاٹ کرمار ڈالا۔رپورٹ کے مطابق، نصف درجن لوگوں کوموت کی نیندسلانے کے بعد ملزم نوجوان نے خود ہی تھانہ جا پہنچا اورسرینڈرکردیا۔
تھانہ جاکر ملزم نے پولس کواس سنسنی خیز قتل معاملے کی جانکاری دی۔پولس ملزم اجے کوساتھ لیکر موقع پرپہنچی اورلاش کوقبضے میں لے لی۔پولس نے ملزم کوگرفتارکرلیا اورکاغذی کارروائی کے بعد لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دئے۔ابتدائی جانچ میں انکشاف ہواہے کہ ملزم کے گھرمیں جائیداد کولیکرتنازعہ تھا۔اسی دوران اجے کوپتہ چلاکہ جائیدادبیچ دی گئی اوراسے بتایانہیں گیا۔بس اسی بات سے خفا ہوکرملزم اجے نے اس خوفناک واقعہ کوانجام دے ڈالا۔پولس اب ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔واقعہ کے بعد گاؤں کے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ جائیدادتنازعہ کولیکرملزم نوجوان کئی دنوں سے ڈپریشن میں تھا اوراپنے کنبہ والوں سے جھگڑتارہتاتھا۔بہرکیف پولس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے اورمعاملے کی مزیدجانچ کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *