نئی دہلی:کوروناوائرس اورلاک کے ڈاؤن کے بیچ عالم اسلام، علماء کرام، طلباکرام اوردینی مدارس کیلئے آج افسوسنا ک خبرآئی ہے۔دراصل،دارالعلوم دیوبندکے شیخ الحدیث وصدرالمدرسین مفتی سعیداحمدپالنپوری کا آج انتقال ہوگیا۔انہوں نے ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کی عمرتقریباً 78سال تھی۔شیخ الحدیث مفتی سعیداحمدپالنپوری گذشتہ کئی دنوں سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مفتی صاحب نے آج 25رمضان المبارک (19مئی 2020)کوصبح داعی اجل کولبیک کہا۔بہرکیف مفتی سعیداحمدپالنپوری کا انتقال عالم اسلام وعلمی دنیاکیلئے عظیم خسارہ ہے۔