نئی دہلی: بی جے پی رہنما پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کو لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیم بل پر بحث کے دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا حوالہ ‘محب وطن’ کے طور پر دیا۔ اس پرکانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں مخالفت درج کرائی۔ایوان میں جب ایم پی اے راجا نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے منفی ذہنیت کو لے کر گوڈسے کی مثال دی تو پرگیہ کھڑی ہو گئیں اور کہا کہ ‘دیش بھکتوں کی یعنی محب وطن کی مثال مت دیجئے۔اس پرکانگریس کےکئی اراکین پارلیمنٹ نےاعتراض ظاہرکیا اوریہ الزام لگاتے ہوئے سنے گئےکہ انہیں (پرگیہ سنگھ ٹھاکر) کووزیراعظم کی پناہ ملی ہوئی ہے۔ اس دوران پارلیمانی امورکے وزیرپرہلاد جوشی بھوپال سے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوبیٹھنےکا اشارہ کرتے نظرآئے۔ لوک سبھا اسپیکراوم برلا نےکانگریس اراکین پارلیمنٹ سے بیٹھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف اے راجہ کی بات ریکارڈ میں جارہی ہے۔بہرکیفبی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے بدھ کو ناتھورام گوڈسے کوایک بار پھر محب وطن بتایا۔