ر ام مندر کی لاگت سے ڈیڑھ گنا زیادہ چند جمع

rammandir

1500 کروڑ لاگت کا تھاتخمینہ 44 دن میں 2100 کروڑ ہوگئے اکٹھے
ایودھیا /لکھنؤ (آئی این ایس انڈیا) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ہفتہ کی شام تک 2100 کروڑ روپئے کا چندہ ہو گیا۔ اس وقت رام مند رکی تعمیر پر 1500 کروڑ روپئے لاگت آنے کا تخمینہ تھا، جس کا مطلب ہے کہ یہ تخمینے سے ڈیڑھ گنا زائدہے۔ پہلے اس کا تخمینہ 1100 کروڑ روپے تھا، لیکن فاؤنڈیشن پلان کو تبدیل کرنے کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوا۔وشو ہندو پریشد نے 15 جنوری سے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی، ہدف 44 دن میں مکمل کیا جانا تھا۔ ان ریاستوں میں فنڈنگ کی جارہی ہے جہاں مہم تاخیر سے شروع ہوئی۔ اس صورتحال میں رقم میں مزید اضافہ ہواہے۔

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو گری کا کہنا ہے کہ مستقبل میں نئی اسکیموں کے مطابق لاگت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو چندہ مہم دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ اسی دوران ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کا کہنا ہے کہ اس پر کتنی لاگت آئے گی اس کی کوئی حدمقرر نہیں ہے۔مندر تعمیر ہونے کے بعد اسے بھی وسعت دینا ہوگی۔سوامی گووند دیو گری نے کہا کہ متعدد ڈیپائزرٹ کے فنڈز بینکوں میں جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔ درست تفصیلات مارچ کے آخر تک مکمل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد بھی یہ مہم وہاں چلانے کا مطالبہ کررہے ہیں،اس سے چندہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ مندر ٹرسٹ کے عہدیداروں کی میٹنگ میں کیاجائے گا۔ٹرسٹ ممبر ڈاکٹر انیل مشرا نے بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ گروپس اس مہم میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ اس مہم میں نام نہاد مسلمانو ں نے بھی چندہ مہم میں حصہ لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.