وزیر اعظم مودی نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی، دہلی کے ایمس میں لگوایا ٹیکہ

modi-vaccination
photo@pib

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)کورونا وائرس کے خلاف کورونا ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ وزیر اعظم مودی صبح سویرے دہلی ایمس پہنچے اور انہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی، ساتھ ہی لوگوں سے بھی یہ ویکسین لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں نے ایمس میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی، یہ قابل تعریف ہے کہ ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں نے کس طرح کورونا کے خلاف عالمی لڑائی کو مستحکم کرنے کے لئے تیزی سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سب سے اپیل کرتا ہوں جو ویکسین لینے کے اہل ہیں، وہ ہندوستان کو کورونا سے پاک بنانے میں ساتھ آئیں۔ واضح رہے کہ کہ کورونا ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ آج سے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور دیگرامراض میں مبتلا 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے شروع ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.