ایودھیامعاملہ:فساد قابومیں کرنے کیلئے پولس اہلکاروں کا ماک ڈرل

Mock-drill

نئی دہلی:ایودھیا معاملے پر آنے والے فیصلے کولیکرپولس نے کمرکس لی ہے۔وہیں یوپی پولس اہلکار سبھی حساس اضلاع میں نظربنائے ہوئے ہیں۔گورکھپور میں ماک ڈرل کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام میں دنگابھڑکانے سے لیکراسے قابو کرنے کا ریہرسل پولس والوں نے کیا۔
گورکھپور کے پولس گراؤنڈ میں ماک ڈرل(Mock Drill) کا انعقا د کیاگیا۔ماک ڈرل میں کس طرح سے دنگے کی آگ سلگتی ہے اورشہراس کی زد میں کیسے آجاتا ہے اس کو دکھایاگیا۔فسادات سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس، لاٹھی چارج وغیرہ کا ریہرسل کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.