بھاگوت کی کتاب کی این سی پی یوایل سے اشاعت فنڈکاغلط استعمال

ncpul

’مستقبل کا ہندوستان‘ پرڈائریکٹرتنازعات کے گھیرے میں،شیخ عقیل کی صفائی کی کوشش
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے ڈائریکٹرآر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی کتاب کی اشاعت پر تنازعات میں الجھ گئے ہیں۔ اردومصنفین اور اسکالرز نے اس پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ کیا یہ آر ایس ایس کو مسلمانوں میں مشہور کرنے کی کوشش ہے؟قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد نے بھاگوت کی کتاب’بھاویش کا بھارت‘ کا اردومیں ترجمہ ’مستقبل کاہندوستان‘ کیا ہے۔ اسے این سی پی یو ایل نے شائع کیاہے۔شیخ عقیل آرایس ایس بیک گراؤنڈسے آتے ہیں اورانھیں اس پرفخربھی ہے۔’ہندوستان کا مستقبل‘سیریز کا ہندی مجموعہ ہے جو بھاگوت کے تین دن 2018 میں وگیان بھون میں دیا گیا تھا۔ اردو ورژن کا آغاز مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک اور آر ایس ایس کے سینئر رہنما کرشنا گوپال پیر کے روز نئی دہلی کے انڈیاانٹرنیشنل سنٹر میں کریں گے۔اردو مصنفین اور اسکالرز کے ایک طبقہ نے حکومتی ادارہ این سی پی یو ایل میں بھاگوت کی کتاب کی اشاعت اور تشہیرپراعتراض کیا ہے۔ اردو کے ایک شاعر اور دہلی اردو اکیڈمی کے سابق ڈپٹی چیئرمین ماجددیوبندی نے کہاہے کہ یہ این سی پی یو ایل کے فنڈز کا سراسر غلط استعمال ہے، جس کا مقصد مصنفین اور شاعروں کی مدد سے اردو کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایک کتاب جو کسی ادارے کے نظریہ کو فروغ دیتی ہے، اس کے قواعد اورپالیسیوں کے خلاف ہے۔تاہم احمد نے اس اقدام کا دفاع کیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ این سی پی یو ایل نے اس سے پہلے گیتا اور گرو گرنتھ صاحب کا ترجمہ بھی کیا ہے۔ لیکچروں کا یہ مجموعہ نیو انڈیا کی بات کرتا ہے۔ اگر قومی کونسل اس کتاب کو اردو قارئین کے پاس لے جارہی ہے توکوئی غلط بات نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.