نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا کہ کورونا کے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیے جانے والے 75.01 فیصد کیسزمہاراشٹر، اتر پردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، گجرات اور راجستھان سے ہیں۔جمعہ کو وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 332730 نئے کیسز درج ہوئے، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 16263695 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق کہ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز 67013 درج کئے گئے ہیں،اس کے بعد اتر پردیش میں جبکہ کیرالہ میں 26995 نئے کیس درج ہوئے۔اس وقت ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2428616 ہے جو ملک میں کل کیسزکا 14.93 فیصد ہے۔ ایک دن میں زیر علاج علاج کیسز میں ریکارڈ137188 کیسزکا اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعدادکا59.12 فیصد پانچ ریاستوں – مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، کرناٹک اور کیرالہ سے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ دہلی اور 11 ریاستوں یعنی مہاراشٹر، اترپردیش، کرناٹک، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، کیرالہ، گجرات، تمل ناڈو، راجستھان، بہار اور مغربی بنگال میں یومیہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 193279 مریضوں کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13648159 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ قومی سطح پر اموات کی شرح1.15 فیصد ہے۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2263 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ اموات کے نئے واقعات میں 81.79 فیصد دہلی اور نو ریاستوں سے ہیں۔ مہاراشٹر میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد (568) ہے۔ اس کے بعد دہلی میں 306 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔