مہاجر مزدوروں سے خالی کرایا گیا دہلی -اترپردیش بارڈر

ghazipur
فوٹو@اے این آئی ٹویٹر

نئی دہلی: کورونابحران اورملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجرمزدور نقل مکانی کررہے ہیں۔مہاجرمزدوروں میں کچھ بسوں میں، کچھ ٹرکوں میں اورکچھ پیدل ہی چل کراپنے گھرجارہے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران مہاجرمزدوروں کے ساتھ کئی سڑک حادثے ہوچکے ہیں۔اسلئے اب پولس مزدوروں کوپیدل جانے سے روک رہی ہے۔اسی بیچ اتر پردیش میں داخل ہونے کے لئے اتوار کی صبح سینکڑوں کی تعداد میں مزدور اترپردیش-دہلی کے بارڈر سے ملحق غازی پور پہنچ گئے۔ حالانکہ یوپی پولیس نے انہیں روک دیا۔غازی پور بارڈر کو اب خالی کرا دیا گیا ہے۔مزدوروں کو اسکریننگ سینٹر لے جایا جائے گا۔مزدوروں کو اسکریننگ سینٹر تک پہنچانے کے لیے ڈی ٹی سی کی بسیں لگائی جائیں گی۔ جانچ کے بعد انہیں بس یا ٹرین کے ذریعے گھر بھیجا جائے گا۔اتوار کی صبح تقریبا 300 لوگ سڑک پر آ گئے تھے۔پولیس نے بعد میں سڑک کھلواکر انہیں کنارے بیٹھا دیا تھا۔

بتادیں کہ اتر پردیش کے اوریا ضلع میں ہفتہ کوہوئے سڑک حادثہ میں 24 تارکین وطن محنت کشوں کی موت ہو گئی تھی۔15 سے زیادہ لوگ اس حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔حادثے کے فورا بعد اتر پردیش کی حکومت نے تمام ضلع افسروں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی کہ کوئی بھی شخص سڑک کے ذریعے پیدل، سائیکل، موٹر سائیکل، ٹرک یا دوسرے ذرائع سے نہ جائے۔یوپی کے کئی اضلاع میں پولیس و انتظامیہ نے سختی بھی بڑھائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *