میرٹھ: 20 دسمبر کے تشدد کے الزام میں مفتی شہزادکو پولیس نے کیا گرفتار

mufti-shahzad
فوٹو@اے بی پی

میرٹھ(آئی این ایس انڈیا) سی اے اے کے خلاف گذشتہ سال 20 دسمبر کوہوئے احتجاج میں تشدد کے الزام میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی)کے ممبرکو پولیس کے گرفتارکرلیا۔ نوئیڈا اے ٹی ایس اور نوچندی پولیس نے ملزم کو غازی آباد میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ اب پولیس اور اے ٹی ایس ملزم کے بینک کھاتوں کی تفتیش کررہی ہے۔آپ کو بتادیں کہ 20 دسمبر کو سی اے اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع میں متعدد مقامات پر شدید تشدد اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد تحقیقات کے دوران پی ایف آئی پر تشدد کو بھڑکانے کاالزام لگاتھا۔ اس معاملے میں پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے لیکن پی ایف آئی کے مبینہ رکن مفتی شہزادکو 6 ماہ بعدگرفتارکرلیاہے۔انسپکٹر نوچندی آشوتوش کمار نے بتایا کہ ملزم کو رات گئے غازی آباد کے مراد نگر گاؤں نیک پور میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ تشدد کو بھڑکانے کے لئے ملزم پر ضلع میں اشتعال انگیز پرچہ اور پوسٹر تقسیم کرنے کا الزام لگاگیاہے۔انسپکٹر آشوتوش کمار نے بتایا کہ ملزم کے اکاؤنٹ نمبراوراس کے دوسرے ساتھیوں کے بارے میں تفتیش چل رہی ہے۔ ضلع میں 20 دسمبر کو ہونے والے تشدد میں لاکھوں کی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *