نئی دہلی:امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ و امیرشریعت بہار اڑیسہ و جھارکھنڈکا انتقال ہوگیاہے۔مولاناولی رحمانی کے انتقال کے خبر امارت شرعیہ کے فیس بک پر دی گئی ہے۔
بتادیں کہ مولانا موصوف کی طبیعت گذشتہ ایک ہفتے سے ناسازچل رہی تھی،جنہیں چنددن قبل ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔مولاناپٹنہ راجا بازار کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی ۔اناللہ واناالیہ راجعون۰
مولانا ولی رحمانی کے انتقال کی خبرسے پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔